• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جنوبی افریقا کے پاس جیت کے سوا کوئی آپشن نہیں

ورلڈ کپ کرکٹ میں ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقا کا آگے کی جانب سفر انتہائی کٹھن ہوگیا ہے، دونوں کے پاس اب سوائے جیت کے کوئی آپشن نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم لندن میں ہے جہاں اس کا مقابلہ 23 جون کو جنوبی افریقا سے ہوگا، ورلڈ کپ میں جو حال ٹیم پاکستان کا ہے ایسی ہی صورتحال سے جنوبی افریقا کی ٹیم بھی دوچار ہے۔

ورلڈ کپ میں موجود رہنے کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم کو بھی اپنے تمام میچز جیتنے ہیں، یعنی اس کے پاس بھی غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ میچز میں تین تین پوائنٹس ہیں ، جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے چار چار میچز کھیلے ہیں دونوں کے سات سات پوائنٹس ہیں ۔

ایونٹ کی دیگر 8 ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں ، لیکن ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی کسی کی بھی پکی نہیں ہوئی ہے، البتہ افغانستان کی ٹیم اس ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

تازہ ترین