• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کس نے مانگا، گواہ لائیں ، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ این آر او کب مانگا ؟کس نے مانگا؟وزیراعظم کوئی ایک گواہ سامنے لے آئیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم گواہ سامنے نہیں لاسکتےتو اسپیکر کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے ہی نام بتادیں ،،یہ یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ،یو ٹرن ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔

بی آر ٹی منصوبے پر طنز کرتے ہوئے شہباز شریف نے بی آر ٹی منصوبے کو بگیسٹ رابری ان پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قرار دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کے کمیشن کو کام کا آغاز بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات سے کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اڑتیس ارب کے منصوبے کی لاگت 100ارب سے بڑھ چکی ہے۔

شہباز شریف نے پیش کردہ بجٹ کی کھل کر مخالفت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی مطالبہ بھی کیا کہ قومی اسمبلی میں عوامی خواہشات کے مطابق نیا بجٹ لایا جائے، عمران خان کہتے تھے چیخیں نکال دیں گے واقعی دس ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

تازہ ترین