• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

123ملین پونڈ جیک پاٹ کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا

لندن ( پی اے ) یورو ملینز لاٹری میں اب تک 123ملین پونڈکےجیک پاٹ جیتنے والے کھلاڑی نے ابھی تک اپنا انعام حاصل نہیں کیا اور نہ ہی وہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ منگل کو سنگل ٹکٹ کو 123458008 پونڈ کے انعام کا مستحق قرار دیا گیا تھا۔ یہ تاریخ کا تیسرا بڑا جیک پاٹ ہے جس کا ونر ابھی تک نامعلوم ہے۔ یورو ملینز جیک پاٹ نے تمام لاٹری پلیئرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹکٹ بار بار دیکھیں اور نمبرز چیک کریں ہو سکتا ہے کہ یہ انعام کسی اکیلے کا ہو یا سینڈیکیٹ کا ہو۔ لاٹری آپریٹر کیملوٹ نے کہا ہو سکتا ہے کہ ٹکٹ اونر اس سے لاعلم ہو کہ وہ جیک پاٹ جیت چکا ہے۔ فی الوقت ہم یہ انکشاف کر سکتے ہیں کہ یہ ٹکٹ نیشنل لاٹری ریٹیلرز سے خریدا گیا تھا۔ تاہم یہ ٹکٹ کس علاقے سےخریدا گیا تھا اس کا انکشاف اگلے ہفتے ہو گا۔
تازہ ترین