• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیو ڈی اے میں ایماندار افسروں کی آمد سےمسائل حل ہو گئے ٗمشترکہ مزدا ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہزار گنجی بس اڈے کا مسئلہ 20سال سے چل رہا تھا ہم صوبے کے ٹرانسپورٹرز کیو ڈی اے کی چیئرپرسن بشر یٰ رند اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ڈی جی کیو ڈی اے اور سیکرٹری ڈائریکٹر کمرشل کے آنے کے بعد کیو ڈی اے میں تمام مسئلے حل ہو جائینگے کیونکہ یہ سب تجربہ کار اور ایماندار افسران ہیں وہ گزشتہ روز وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کیو ڈی اے کے افسروں نے ہزار گنجی اڈے میں تاجر مافیا گروپوں اور بااثر ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مل کر کرپشن کی انتہا کر دی افسران اور بااثر ٹرانسپورٹروں نے کیو ڈی اے کا بیڑہ غرق کیا ہزار گنجی اڈے میں ایسےلوگ بھی ہیں کہ اپنے آپ کو ٹرانسپورٹرز ظاہر کرتے ہیں جبکہ ان کا اس شعبے سے کوئی تعلق نہیں سیکڑوں کے حساب سے پلاٹ لئے ہیں ہم حقیقی ٹرانسپورٹرز بیس سال سے رو رہے ہیں کہ پشتون کے علاقوں سے آنے والی بسوں اور منی ویگنز کو آج تک حقوق سے محروم ہیں کوئٹہ کراچی کے ہر ٹرانسپورٹر نے پانچ دفعہ پلاٹ لئے ہیں جبکہ حقیقی اور شریف لوگ اپنے حقوق سے محروم ہیں جو ناانصافی اور زیادتی ہے۔ 
تازہ ترین