• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں کرپشن کی تحقیقات نیب سے کرائی جائے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہےکہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء اور طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے عمل میں وی سی اور انکے منظور نظر لوگ ملوث ہیں ۔طلباء کے نام سے ایک یوبینز کے نام سے تنظیم کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے جائز حقوق یوبینز نامی تنظیم غیر قانونی طریقے سے بانٹتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جعلی ڈگری پر اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کے خلاف ثبوت فیڈریشن اور طلباء تنظیموں نے اسمبلی میں بھی پیش کئے مگر افسوس وہ غیرقانونی طریقے سے براجمان ہے۔اسی طرح ادارے میںاونچی بلڈنگ اور مین گیٹوں کو شان و شوکت طریقے سے بنا کر لوگوں اور حکام بالا کی نظروں میں اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک انوکھا انداز اپنایا گیا اورطلباء کو پیپروں میں فیل کرنے کی مد میں ذاتی اکائونٹ بھرے گئے فیڈریشن حکام بالا سے اپیل کرتی ہے کہ جامعہ بلوچستان میں مالی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات نیب سے کرائی جائے۔
تازہ ترین