• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار کی آڑ میں ریاستی اداروں کو بدنام نہیں کیا جاسکتا

اسلام آباد (خبر نگار) پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ریاستی اداروں کو بدنام نہیں کیا جاسکتا،رات چار گھنٹے ٹی وی دیکھیں تو پتہ چلے کہ پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ پر کہاں عمل ہو رہا ہے ، افسوس کا مقام ہے کہ پیمرا کی جانب سے قانون کی عملداری نہیں کرائی گئی ، اس حوالے سے پی ٹی اے اپنی ذمہ داری پوری کرے،عدالت نے درخواست گزار وکیل کو رپورٹس کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فاضل جسٹس نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونیوالے ڈی جی پیمرا سے استفسار کیا کہ پیمرا نے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ایکشن کیوں نہیں لیا ، کیا آپ نے پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لیا ہے؟ اس پر ڈی جی پیمرا نے کہا کہ پیمرا اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، عدالت نے کہا کہ پیمرا اپنے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا تو عدالت احکامات جاری کریگی ، کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے پر پیمرا حکام ذمہ دار ہونگے۔
تازہ ترین