• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بل بتوڑی‘ نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی ، منور وسان کی نصرت سحر انصاری پر تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے منوروسان نے نصرت سحر عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بل بتوڑی‘ نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی واپس نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق نصرت سحر عباسی کی تقریر کے بعد جب پیپلز پارٹی کے منوروسان کی تقریر کی باری آئی تو انہوں نے نصرت سحر عباسی کا نام لئے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر تو الزام تراشی کی جارہی ہے لیکن ’بل بتوڑی‘ نے آج تک سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی واپس نہیں کی ہے اور وہ بدستور اس کے استعمال میں ہے۔ منور وسان نے کہا کہ یہ کہتی ہیں کہ آئی آئی نیب آئی، ہم کہتے ہیں آئی آئی ڈائن آئی ۔
تازہ ترین