• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اتنا اچھی نہیں کھیلی جتنا اچھا وہ کھیل سکتی تھی، نیٹس پر ہونیوالی تیاریوں کو میچ میں اپلائی نہیں کرپائے جس کی وجہ سے ناکامی ہوئی، تاہم اب بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا، ٹیم باقی چار میچز جیت کر سیمی فائنل تک جگہ بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔


لارڈز میں قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفت گو میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم پر ہر جانب سے تنقید ہورہی ہے اور ہرکوئی کہہ رہا کہ آپ نے یہ کردیا، آپ نے وہ کردیا ، ایسے میں پلیئرز کو فیملی ممبران سے زیادہ ٹیم ممبران سپورٹ کررہے ہیں۔

اس وقت ٹیم کے تمام پندرہ ممبران ایک دوسرے کا مورال بلند کررہے ہیں اور ایک دوسرے سے دوستانہ ماحول میں اب تک کی غلطیوں کو ڈسکس کرکے اس کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کارکردگی پر تنقید کرنا سب کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض بھی نہیں لیکن جب ذاتی حملے ہوں گے اور فیملی کو نشانہ بنایا جائے گا تو پھر یہ کسی کو پسند نہیں آئے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت کے میچ کے پر ہمارے لوگ کافی جذباتی ہیں اور ایسا سمجھتے ہیں کہ میچ نہیں جنگ ہورہی ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، میچ ہارنے پر جتنا دکھ پلیئرز کو ہے اتنا شائد کسی اور کو نہیں ۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں نئے گیند سے وکٹ لینا ضروری ہوتا ہے اور پاکستان ٹیم یہی پیچھے رہ گئی، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے گیند سے بولنگ کرانےت کو تیار ہیں، اس حوالے سے کوچ مکی آرتھر ان سے بات بھی کرچکے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اب بھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا اور پاکستان آخری چار میچز جیت کر بہتر نوٹ پر ورلڈ کپ کا اختتام کرے گا۔


تازہ ترین
تازہ ترین