• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی، زرداری کے رابطے، فضل الرحمٰن متحرک، مریم نے شرکت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے آصف زرداری بھی 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد میں اپوزیشن کے رہنمائوں سے رابطے کر کے ان کی شرکت کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ میں آنے کے بعد ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کیساتھ ساتھ وہ خاصا وقت بلاول بھٹو کے چیمبر میں گزارتے ہیں جہاں ارکان اسمبلی سے رابطے اور بعض رہنمائوں سےفون پر رابطوں میں مصروف رہتے ہیں، دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی 26 جون کو اسلام آباد میں ہونیوالی پارٹیز کانفرنس شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے، یہ یقین دہانی انہوں نے اے پی سی کے کنونیئر فضل الرحمان کو ٹیلیفونک رابطے کے دوران کرائی، دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ رابطہ اتوار کو ہوا تھا، دریں اثناء اتوار کو ہی فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں اے پی سی کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین