• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان: جیپ حادثہ، 8 لاشیں ورثاء کے حوالے، 3 کی تلاش جاری

کوہستان میں دریائے سندھ کے قریب واقع کھائی میں جیپ کے گرنے سے جاں بحق ہونے والے 8افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، لاپتہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روز مسافر جیپ گاؤں غدر سے پالس آ رہی تھی، جیپ شلکن آباد کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ کے کنارے موجود گہری کھائی میں جا گری تھی۔

جیپ میں سوار 22 افراد میں سے8 نے نیچے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی، 8افراد کھائی میں گرنے سے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ 3 افراد دریا میں جاگرے تھے۔

پولیس نے جاں بحق8 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں جبکہ 3زخمیوں کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا ہے، باقی 3 ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین