• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ثروت قادری

کراچی ( پ ر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے،غریبوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، غریبوں، کسانوں، مزدوروں کو معاشی طور پر ریلیف نہیں دیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع کردینگے، روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء کو ٹیکس سے پاک اور غریبوں کو بجلی، گیس، پانی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے، بجلی کے بلوں میں 200یونٹ تک کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جائے،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نور احمد قاسمی، خالد حسن عطاری، التماس صابر، علی نواز قاسمی،عمران سہروردی، اکبر رضا قادری، عبداللطیف قادری، مولانا اشرف سکندری، مولانا منظور قادری، حافظ ایاز چانڈیو، عابد قادری، محمد عارف طاہری، فاروق قادری اور دیگر موجود تھے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان تنظیم کے پیغام کو گھر گھر جاکر عام کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے غریبوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو سول اپوزیشن کا کردار آئین کے دائرہ کار میں رہ کر ادا کرینگے۔
تازہ ترین