• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی،84ہزار خالی اسامیوں کا خاتمہ ، حکومت و اپوزیشن میں جھڑپ

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبہ کے مختلف محکموں میں 84ہزار خالی اسامیوں اور اساتذہ کے 11تربیتی مراکز ختم کرنے کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین شدید جھڑپ ، تلخ کلامی اور نعرہ بازی کے باعث ایوان کی کاروائی معطل ہوگئی،اپوزیشن لیڈر نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو وزیراعلیٰ اور وزرا کے دفاتر کا محاصرہ کرکے حکومت کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے ۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں قائم اساتذہ کے23میں سے11تربیتی مراکز ختم کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ اگر اساتذہ تربیت یافتہ نہیں ہوں گے تو وہ شاگردوں کو کیسے اچھا انسان بنائیں گے اسی طرح صوبائی حکومت نے صوبہ میں 84ہزار خالی اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ تحریک انصاف حکومت ایک طرف 1کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کررہی ہے۔
تازہ ترین