• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شہباز پالیسیوں سے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہوئی،چوہدری پرویزالٰہی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پالیسیوں کے باعث پنجاب سمیت پاکستان کے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہوئی، شہبازشریف نے ہمارے دور کے سرپلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا اور اب یہی لوگ اے پی سی کے نام پر لوگوں کو اپنے مفاد کیلئے ورغلا رہے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت انشاء اللہ پانچ سال پورے کرے گی،اپوزیشن انتشار کا راستہ ترک کر دے، عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے،چوہدری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے بھرپور طریقے سے عمران خان کا ساتھ دیں گے، بجٹ صوبے کا ہو یا وفاق کا انشاء اللہ پاس ہوگا۔

تازہ ترین