• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، 71 ارب 61 کروڑ 87 لاکھ روپے کے مطالبات زر پر مشتمل ضمنی بجٹ منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،71ارب 61کروڑ 87لاکھ روپے کے مطالبات زر پر مشتمل ضمنی بجٹ منظور ،ضمنی بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جن کے پاس وزرارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نےضمنی بجٹ کے لئے حکومت سندھ کے 66مطالبات زر کی کثرت رائے سے منظور دیدی ۔ضمنی بجٹ میں اپوزیشن کی 73کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں جو زیادہ تر جی ڈی اے کی خاتو ن رکن نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی، شہر یار مہر اور دیگر کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ان میں کہا گیا تھا کہ اس وقت سندھ سخت مشکل حالات سے گزررہا ہےسندھ حکومت کے اضافی اخراجات کے مطالبات زر کا کوئی جواز نہیں اس لئے انہیں مسترد کیاجائے کیونکہ ان مطالبات زر کی منظوری سے سندھ کے خزانے اور عوام پر بوجھ پڑے گا۔ کٹوتی کی تحاریک میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت،محکمہ ایکسائز کے لئے اضافی بجٹ کے مطالبہ کو غیرحقیقت پسندانہ قراردیا گیا تھا۔ان میں کہا گیا کہ سندھ میں۔نقل کے رجحان نے تعلیم کوسخت نقصان پہنچایاہے ،سندھ حکومت کے اضافی اخراجات کے مطالبے کو رد کیا جائے ۔وزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے کٹوتی کی تحاریک کی مخالفت کی۔
تازہ ترین