• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کامیاب،ایران 70میگاواٹ بجلی دیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکرٹری توانائی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے حالیہ اقدامات سے جہاں اربوں روپے کی بجلی چوری روکی گئی وہاں اربوں کی ریکوری بھی ہوئی ہے ،گوادر کول پاور کے مسائل حل اور ایران کیساتھ 70میگا واٹ بجلی فراہمی کے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سنیٹر فدا محمد کی زیر صدارت ہواجس میں سفارشات ، لاکھڑا پاور پلانٹ کے حوالے سے رپورٹ پر عملدرآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا بورڈ آف ڈائریکٹرز نےلاکھڑا پاور پلانٹ کے حوالے سے کی گئی محنت اور قیمتی سفارشات کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ تکینکی اور مالیاتی تشخیصی رپورٹ تیار کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائے اس پر جلد عمل شروع کرایا جائے گا، فنڈنگ کیلئے معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،4جولائی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام شروع ہو جائے ۔
تازہ ترین