• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن سمجھوتہ یکم ستمبر تک طے پانے کا امکان ہے،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ افغان امن سمجھوتہ یکم ستمبر تک طے پاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق مائیک پومپیو نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتا طے پا جائے گا، جو یقینی طور پر ہمارا مشن ہے۔منگل کو کابل میں صحافیوں سے بات میںاُنھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے جس ضمن میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔پومپیو نے کہا کہ مربوط امن سمجھوتے کے نظام الاوقات اور سیاسی لائحہ عمل پر متفق ہونے کے حوالے سے امریکا بھی بین الافغان امن مذاکرات کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ کام نہیں کہ وہ مذاکرات کے نتائج سے متعلق ہدایات دے۔مائیک پومپیو نے کہا کہ جیسا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں، امن کی گھڑی قریب آ چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ کہ افغانستان کی سرزمین پھر کبھی بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز نہیں بنے گی‘‘۔وزیر خارجہ نے آپس میں جڑے چار معاملات کی نشاندہی کرتے ہوئے ’’انسداد دہشت گردی، غیر ملکی فوجی موجودگی، بین الافغان مکالمہ اور مستقل جنگ بندی‘‘ کا ذکر کیا۔

تازہ ترین