• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے ایک مقامی عدالت نے لاکھوں مالیت چرس خیبر ضلع سے پشاور سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سازء سنادی ۔ استعاثہ کے ماطقب ملزم شاہد سکنہ بادشاہ خیل بڈہ بیر پر الزام تھا کہ وہ خیبر ضلع سے پشار چرس منتقل کر رہا تھا جس کو تھانہ حیات آباد کے پولیس نے کار خانو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا تھا اور اُس کے قبضے سے 7کلو گرام چرس برآمد کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا ، گزشتہ روز ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو چھ سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سازء سنادی
تازہ ترین