• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے۔

دنیا کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد اور انوکھی سواری کو چین میں انٹرنیشنل ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کے ایرو اسپیس گروپ اے وی آی سی کے تیار کئے گئے اس ڈرون میں دو افرادڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر تک با آسانی سفر کرسکتے ہیں۔

دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے جس کی قیمت 336,000مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہزاروں آرڈرز انہیں پہلے مل چکے ہیں جبکہ اس ڈرون ٹیکسی کی مختلف ممالک مں آزمائشی پرواز بھی منعقد ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین