• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سائنس اولمپیاڈ میں بارہ پاکستانی طلباءکی بہترین کارکردگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہایئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈایپلائیڈ سائنسز کے مشترکہ منصوبے، سٹیم ( سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) پروگرام کے تحت منعقدہ عالمی سائنس اولمپیاڈ میں بارہ پاکستانی طلباء کو بہترین کارکردگی دکھانے پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔ جن طلباء نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں شرکت کی ان میں کراچی گرامر اسکول کے محمد سلیمان اورعمر محمدقدوانی، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، پی ای سی ایچ ایس، کراچی کے گوہر ثاقب فضل ، بی وی ایس پارسی ہائی اسکول کراچی کے ہارون خان، پاکستان انٹرنیشنل اسکول، جدہ کی صالحہ آصف ، ہیڈ اسٹارٹ اسکول سسٹم کے ہشام محمد نواز، ایچی سن کالج، لاہور کے عبدالرحمن زاہد، صدیق پبلک اسکول ، اسلام آباد کے محمد عبداللہ ، اسلامیہ کالج پشاور کے سعد خان اور حمزہ آرمی پبلک اسکول، راولپنڈی کی لائبہ ناصرشامل ہیں ۔
تازہ ترین