• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان، فوجی کونسل اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا


سوڈان میں فوجی کونسل اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،فریقین نے خودمختارکونسل کے قیام پراتفاق کرلیا ہے۔

سوڈان میں فوجی کونسل اور مظاہرین کے درمیان جاری مذاکرات میں اتفاق کیاگیاکہ خودمختارکونسل تین سال کیلئےہو گی جبکہ قیادت ملٹری،سویلین اتھارٹی کےدرمیان تبدیل ہوتی رہے گی۔

ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام اور حالیہ پرتشدد واقعات کی آزادانہ،شفاف تحقیقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فریقین قانون سازکونسل کےقیام کو ملتوی کرنےپر بھی رضامند ہوگئے۔

معاہدہ طے پانےکی خبر سن کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ سوڈان میں فوجی کونسل اورمظاہرین کےدرمیان افریقن ،ایتھوپین ثالثوں کی موجودگی میں 2روز سے مذاکرات جاری تھے۔

تازہ ترین