آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ماہرین لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حیران کن چیزیں ایجاد کررہے ہیں ۔حال میں ایک ایسا طر یقہ ایجاد کیا گیا ہے ،جس کے ذریعے آپ اپناپاس ورڈ بتائے بغیر اپنے وائی فائی کا کنکشن دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں ۔اب کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔وائی فائی پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سر چ کی جاسکتی ہیں ’’qrstuff.com‘‘ ویب سائٹ پر جائیں اور وائی فائی نیٹ ورک یا وائی فائی لاگ ان کا انتخاب کریں ،وائی نیٹ ورک کانام لکھیں ،پاس ورڈ کا اندراج کریں ،پھر WPA کا انتخاب کریں ،بعدازاں کیو آر کوڈ تشکیل دیا جا سکے گا جسے بآسانی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔اس طرح آپ کا وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے ۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید