• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے شکست کے بعد بہت دباؤ تھا، عماد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ہم پر بہت دباؤ تھا، بھارت کے خلاف میچ کو ہماری قوم جنگ کی طرح لیتی ہے، جن ٹیموں نےہمیں ہرایا انہوں نے ہم سے اچھا کھیلا۔


انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد عماد وسیم اور شاداب خان نے راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر سارے لڑکے مایوس ہیں، کوئی بھی ٹیم خوشی سے واپس آنا نہیں چاہتی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سرفراز نے بھارت کے میچ کےبعد خود میٹنگ بلائی تھی، سرفراز نے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرناہے، میٹنگ میں سب لڑکوں نےاپنا اپنا ان پُٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہے، اس کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں تھا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنا چاہیے تھا لیکن وکٹ مشکل تھی۔

عماد وسیم نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، کم از کم مجھے تو وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں ملا۔

ایک سوال کے جواب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ قسمت پر نہیں پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین