• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کیخلاف نیب تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

نیب کراچی نے سابق صوبائی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ان کے اثاثہ جات کی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق پی پی رہنما نے 1ارب روپے سے زائد رقم منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی۔

راول فارم ہاؤس کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے، سابق وزیر اور ان کی اہلیہ کے نام پر کئی فلیٹ اور بنگلے موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق شرجیل میمن کے نام پر تین سو ملین روپے مالیت کی 270ایکڑ زرعی زمین ہے۔

نیب حکام کے مطابق حیدرآباد میں موجود کاٹن فیکٹری کی مالیت 10کروڑ روپے ہے۔

فہرست میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کی والدہ کے نام پر ڈیفنس میں 21کروڑ مالیت کے 3پلاٹ ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق سائٹ کے علاقے میں 6پلاٹ شرجیل میمن کے فرنٹ مینوں کےنام پر ہیں۔

تازہ ترین