ملتان(نمائندہ جنگ) ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ گئی‘ایک ہفتے میں 38اشیاء مہنگی ہوگئیں،14اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جسکے مطابق4جولائی2019ءکواختتام پذیر ہونے والے ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں12.83فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے17بڑےشہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے38اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ایک کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔