• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ اخبار فروش یونین کے انتخابات رضا خان صدر‘محمد فیق جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور ( وقائع نگار )پشاور اخبار فروش یونین کے انتخابات مکمل ہوگئے آزاد گروپ نے کلین سویپ کرلیا رضا خان صدر اور رمحمد رفیق جنرل سیکرٹر ی منتخب ہوگئے اس سلسلے میں اخبار فروش یونین کے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے انتخابات الیکشن بورڈ کے چیئرمین محمد فیاض کی زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میں عبدالحلیم گروپ اور آزاد گروپ مد مقابل تھے انتخابات کیلئے مجموعی طورپر رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 424 uod تھی جبکہ 325ووٹ پول ہوئے پانچ ووٹ مستر د کئے گئے انتخابی نتائج کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد گروپ کے صدارتی امیدوار رضا خان نے 206 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ مخالف گروپ کے امیدوار عبدالحلیم 114ووٹ لئے اسی طرح جنرل سیکرٹری شپ کیلئے آزاد گروپ کے امیدوار محمد رفیق نے 205ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انکے مدمقابل مخالف گروپ کے امیدوار عزیز الرحمن نے 112ووٹ لئے نو منتخب کابینہ کے صدر رضا خان اور جنرل سیکرٹری محمد رفیق نے اس موقع پر اخبار فروشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تمام اخبار فروشوں کی ہے اور سب کو اعتماد میں لیکر برادری کے مفاد اور حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اخبار فروش برادری کیلئے اخبار مارکیٹ کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے فیصلہ کن تحریک چلائیں گے ۔
تازہ ترین