خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے: حمزہ علی عباسی
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ملازمت پیشہ بااختیار خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو ہراساں کئے جانے کے رویے کو مجرمانہ قرار دیا جائے۔