• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کا بہانہ بنا کر ہماری جماعت کو نشانہ بنایا گیا، اسد قیصر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا افسوس ناک بات ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ صوبے کو مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔

قومی خبریں سے مزید