• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت و تعلیم کی ترقی و فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیر جنگلات

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولایات اورجنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی کے 69 کے پرائمری و مڈل اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ قوم کے نونہالوں کو تعلیم اور تحقیق کے میدان میں جدید ترین اور بنیادی سہولیات بروقت مہیاہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر نے کہا کہ صحت و تعلیم کی ترقی و فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی قسم کی مزید تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام پر یقین رکھتی ہے لہٰذا حکومتی اداروں کے متعلقہ افسران پر یہ لازم ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مقرر کردہ ترجیحات پر پوری پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد کریں تا کہ نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین