• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں2خواتین سمیت 3ملزمان کو بری کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق فیصل داد نامی شہری نے اپنے والد شاہ نواز کےقتل کا مقدمہ 29 اکتوبر 2016 کو درج کروایا ، مدعی نے ملزمان حرمض، نژہت شاہد اور عاصمہ نواز کو مقدمہ میں نامزد کیا تھا، گزشتہ سماعت میں فاضل جج نے ناکافی ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں خاتون سمیت 2 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق ملزمان محمد آصف اور فاطمہ بی بی کے خلاف ڈھائی سو گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ 13 مئی 2017 کو درج کیا گیا تھا،تاہم گزشتہ روز سماعت میں فاضل جج نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، سپیشل جج سنٹرل نے ویزہ فراڈ کے مقدمہ میں مدعی شہزاد الحق کی رضامندی کے بیان پر ملزم نصراللہ کی 50 ہزار روپے کےمچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے، اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے رشوت کیس میں میونسپل کارپوریشن ملازم لائٹ انسپکٹر طارق حمید چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت وکلاء کے دلائل کیلئے آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین