• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور کرنٹ سے 4 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں اور کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،جبکہ ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ پر ٹریفک حادثے میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفین کی شناخت 21سالہ عبدالہادی ولد یاد علی ،40سالہ ولی خان ولد روشن خان کے نام سے کی گئی ،شاہ لطیف ٹائون کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 16سال اور شناخت نہیں کی جاسکی،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی ہے،لیاقت آباد فلائی اوور پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 24سال اور شناخت نہیں کی جاسکی،لانڈھی میں کرنٹ لگنے سے 32سالہ محمد عمران ولد نیاز احمد جاں بحق ہو گیا،سائٹ ایریا گلی نمبر 4میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران چھت گرنے سے مزدور20سالہ ممتاز زخمی ہو گیا ،سپر ہائی وے لنک روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، فنگر پرنٹ کی مدد سے اسکی شناخت40سالہ عمران خان کے نام سے ہوئی ہے جو مانسہرہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین