• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغائو میں سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بارکھان میں سرکاری گاڑی پر پہاڑ سے نامعلوم افراد کی فائرنگ معجزانہ طورپر ڈی ڈی او فیمیل اور این سی ایچ ڈی کی ٹیم محفوظ رہی لیویز کے مطابق ڈی ڈی او فیمیل اور این سی ایچ ڈی کی ٹیم بارکھان کے علاقے بغائو میں سکولز کے دورے کے بعد گاڑی میں واپس بارکھان جا رہے تھےکہ پہاڑ سے نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی معجزانہ طورپر گاڑی میں سوارتمام افراد محفوظ رہے لیویز اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ٹیم کو بارکھان پہنچایا اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تازہ ترین