• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مندی کی بڑی لہر، انڈیکس 714 پوائنٹس کم، سرمایہ کاری کی مالیت ایک کھرب 15 ارب گھٹ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی فروخت کا دبائو ،مندی کی بڑی لہر ، 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی سے 33ہزار کی حد سے بھی نیچے گر گیا،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 15ارب 6 کروڑ روپے سے زائد گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 24.64فیصدزائدجبکہ 86.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال ،اسٹاک مارکیٹ کے لیے اعلان کردہ سپورٹ پیکیج میں تاخیر اور سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں ،پیر کو بھی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلاء دیکھا گیا ،بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ،مارکیٹ کے اختتام 100انڈیکس 714.14پوائنٹس کمی سے 32958.35پوائنٹس پر بندہوا۔
تازہ ترین