• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32 ایگزیکٹو انجینئرز کی گریڈ 19 میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے عہدے پرترقی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو/PEPCO) نے 32 ایگزیکٹو انجینئرز (گریڈ18) کو سپرنٹنڈنگ انجینئر (گریڈ19) میں ترقی دے کر ان کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، میپکو کے5 سینئر انجینئرز بھی شامل ہیں، ان میں انجینئر خالد نذیر کو فیسکو ‘ انجینئر جاوید اقبال گل کو لیسکو ‘ انجینئر محمد ارشد کو گیپکو‘ انجینئر عبدالمنان منگی کو لیسکو اور انجینئر چوہدری خالد محمود کو حیسکو تبادلہ کیا گیا ہے، مختلف کمپنیوں کے ایس ای عہدہ پر ترقی پانے والے 19سینئر انجینئرز کی خدمات میپکو کے سپرد کی گئی ہیں، فیصل آباد سے میپکو میں تبد یل کئے گئے سپرنٹنڈنگ انجینئرز میں محمد نواز‘ نذر محمد‘ محمد انور‘ غلام فاروق‘ رانا محمد ایوب‘ شبیر احمد‘ رفاقت علی شاہ‘ گیپکو سے میپکو میں تبدیل کئے گئے سینئر انجینئرز میں نوید انجم اقبال‘ شوکت علی‘ شاہد نعیم چیمہ‘ لیسکو سے میپکو میں تبد یل کئے گئے سینئر انجینئرز میں محمد انیس‘ افتخار احمد‘ محمد اخلاق‘ محمد سرور مغل‘ عمران محمود اور الطاف قادر شامل ہیں، آئیسکو سے انجینئر مظفر منصورکو میپکو تبادلہ کیا گیا ہے، واپڈا اکیڈمی فیصل آباد سے انجینئر عبدالرحمان کی خدمات میپکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سپرد کی گئی ہیں، پیپکو سے انجینئر طارق محمود کی خدمات گیپکو‘ انجینئر خالد محمود ترقی پاکر گیپکو ہی میں خدمات انجام دیں گے،انجینئر محمد حسیب گیپکو سے آئیسکو ‘ انجینئر محمد آصف گیپکو سے لیسکو‘ انجینئر محمد عاشق گیپکو سے فیسکو‘ انجینئر خالد خان‘ انجینئر راجہ عبدالشکور‘ انجینئر جعفر مرتضیٰ کی خدمات آئیسکو سے پیسکو اور انجینئر امتیاز الرحمان کی خدمات آئیسکو سے ٹیسکو چیف کے سپرد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین