ملتان (سٹاف رپورٹر) ممتاز قریشی وائس چیئرمین ایم ڈی اے تعینات ہونے کے بعد آفس پہنچ گئے، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال سے ملاقات کی، اس دوران ایم ڈی اے یونین عہدیداروں اور ملازمین نے بھی وائس چیئر مین ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی سے ملاقات کی اور ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ملتان اور ایم ڈی اے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں گے،ادارے کو ترقی دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔