• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم پریشر،یکہ توت کے مکینوں کو مشکلات شکایت پر عملدرآمد نہ ہوا، مکین علا قہ

پشاور ( وقائع نگار) پشاور کے علاقہ شاد باغ کالونی زرگر آباد روڈ یکہ توت میں گیس کے کم پریشر کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کئی ہفتوں سے گیس پریشر انتہائی کم ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں گیس کا پریشر کم ہونا سمجھ سے بالا تر ہے گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے صبح شہری ناشتے کے بغیر کام پر جانے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ سوئی گیس حکام کو شکایت بھی کی لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا شاد باغ کالونی کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور گیس پریشر کا مسئلہ حل کروانے کامطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین