• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان،امریکا کیلئے تعمیری، تعاون پر مبنی حکمت عملی ہی بہترین راستہ ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان اور امریکہ کیلئے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو حقیقت میں بدلنے اور جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے خوشحالی لانے کے حوالے سے تعمیری اور تعاون پر مبنی حکمت عملی ہی بہترین راستہ ہے، پاکستان کو تنہا کرنیکی کوششیں ناکام،پاک ،امریکہ تعلقات میں بہتری،گرمجوشی پیدا ہوئی۔یہ بات انہوں نے پاکستان امریکہ تعلقات، آگے بڑھنے کا راستہ کے موضوع پر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ،وزیر خارجہ نے کہا اسلام آباد اور واشنگٹن کیلئے یہ مناسب ہے وہ افغانستان کے معاملے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون تک وسیع تر رابطوں کیلئے کام کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو، وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کا آئندہ دورہ جنوبی ایشیا اور پورے خطے میں امن و استحکام کا نیا دور شروع کرنے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کی ہے، دیرینہ افغان تنازعے کے حل کیلئے امید کی کرِن پیدا ہوئی ہے،پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، پاک امریکا تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتے ہیں، پاک امریکا مثبت دو طرفہ تعاون جنوبی ایشیا کیلئے مفید رہا ہے۔
تازہ ترین