• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی کے انتظامات کیلئے 9رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل

لاہور ( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کے انتظامات کے لئے لاہور پریس کلب کے نمائندوں،پنجاب جرنلسٹ ہا ئو سنگ فا ئونڈیشن کے افسروں اور کالونی کے منتخب رہائشی نمائندوں پر مشتمل 9 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہےصحافی کالونی کے روز مرہ کے انتظامات مشترکہ کمیٹی چلائے گی۔ کمیٹی کے سیکرٹری پی جے ایچ ایف کے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے جبکہ فنانس سیکرٹری پی جے ایج ایف کے اسٹیٹ آفیسر وسیم بھٹی ہوں گے۔ممبران میں سے کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو ممبر ازالہ شکایات ریڈرسل آف گریونسز ،کلب کے سیکرٹری زاہد عابد ممبر سکیورٹی ، نعمان یاور ممبر یوٹیلیٹی سروسز ،خواجہ نصیر ممبر ویسٹ کولیکشن اینڈ سٹریٹ سویپنگ سروسز، ساجد ضیاءممبر مرمت و بحالی روڈز اور سرسبز ایریاز جبکہ پی جے ایچ ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر او اینڈ ایم ،حسیب افضل ممبر ٹیکنیکل ہوں گے۔
تازہ ترین