• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے قول اورفعل میں کوئی تضاد نہیں ‘عبدالستارچشتی

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ جمعیت نظریاتی اپنے اکابرین واسلاف کےافکار کی ا مین جماعت ہے ہمارامشن شخصیات ہیں نہ مفادات بلکہ اسلاف کامشن مکمل کرنا ہے جس پرکوئی سمجھوتہ کیانہ کرینگےانہوںنے کہاکہ جمعیت نظریاتی آج پوری امت کی ترجمان جماعت بن چکی ہے جو ہرفورم پر مظلوم مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی اورآواز بلند کررہی ہے ہماری سیاست کا محور اکابرین کا نظریہ ہےجس کیلئے ہم نے ہمیشہ مفادات اور شخصیات کو مسترد کیا اس لیے نام نہاد قوم اورمذہب پرست جماعتوں سے عوام مایوس ہوچکی ہیں عوام کی نظریں جمعیت نظریاتی پرہیں جس کے قول اورفعل میں کوئی تضاد نہیں ۔
تازہ ترین