• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پرانصاف کے عالمی علمبردار دوہرا معیار ترک کریں،نعیم عصمت ایڈووکیٹ

راولپنڈی (جنگ نیوز)انٹرنیشنل جسٹس ڈے کے موقع پرگلوبل جسٹس ، پیس اینڈ ہیومن رائٹس وکلاء فورم کے زیر اہتمام سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے عالمی علمبرداروں کو اپنے دوہرے معیارات ترک کرکے عملی طور پر دنیا میں پائیدار امن کے قیام کی بنیاد رکھنی چاہئے۔ سیمینارکی صدارت وکلاء فورم کے صدر اور تنظیم ’’رکوع فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ نے کی جبکہ شاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ ، شاہد محمود عباسی ایڈووکیٹ، علی اصغر نقوی ایڈووکیٹ، نعیم حسن اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری نعمان اظہر ایڈووکیٹ، خالد محمود قاضی اور خالد مجیدنے بھی خطاب کیا۔ محمد نعیم عصمت نے کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ بھی عالمی راہنمائوں کی طرح خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
تازہ ترین