• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ،گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے حکم عدولی پر 3 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے تھانہ ممتاز آباد کے ٹرینی سب انسپکٹر ناصر اقبال، ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان اور کانسٹیبل شاہد افضل کو گرفتار کر کے 13 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے لڑائی جھگڑے کے ملزم اعجاز احمد عرف اجمل کی ضمانت میں پولیس تھانہ قادرپورراں سے آج ریکارڈ طلب کر لیا ہے، سیشن عدالت نے لین دین کے معاملے پر شہری کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست میں ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے آج وضاحت طلب کر لی ہے، فاضل عدالت میں سجاد احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے سجاد کو آم کا باغ ٹھیکے پر دیا جس نے ٹھیکے کی رقم میں سے 18 ہزار روپے ادا نہیں کئے جس پر رقم کا تقاضا کیا ہے تو ملزم کی جانب سے پولیس کے ساتھ مل کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے جس سے پولیس کو روکنے کا حکم دیا جائے، سیشن عدالت نےراہ چلتے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل ملتان سے آج جواب طلب کر لیا ہے، عدالت میں ثمینہ پروین نے درخواست دائر کی تھی کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دینے کی رنجش پر ملزم شہباز نے اسے پولیس سٹیشن سے باہر نکلتے ہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دی لیکن تاحال کوئی دادرسی نہیں ہوئی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ ممتازآباد کی پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بیان پر2 ملزموں اللہ دتہ اور محمد اکرام کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین