• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر مظالم اور یاسین ملک کی گرفتاری کےخلاف جےکے ایل ایف کابھارتی ایمبیسی برسلز کے سامنے مظاہرہ

برسلز(عظیم ڈار)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون نے بھارتی ایمبیسی برسلز کے سامنے حریت رہنما یاسین ملک کی بلاجواز گرفتاری اور کشمیری عوام پر بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور جے کے ایل ایف پر بےجا پابندی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔مظاہرے کی قیادت فرنٹ یورپ کے جنرل سیکرٹری ظہیر زاہد نے کی۔اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ثالثی کا کردار ادا کرے۔ کیونکہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کشمیری عوام پر ظلم وستم کے ذریعے انہیں ہراساں کررہی ہے تاکہ وہ تحریک آزادی کی سرگرمیوں کو ختم کردیں۔انھوں نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی توجہ کشمیر کے مسئلے کی جانب مبذول کروائی کہ وہ بھارت کو کشمیری قوم پر غیر انسانی سلوک کرنے سے روکیں۔جے کے ایل ایف بلجیم برانچ کے صدرمشتاق دیوان نے کہا کہ ہم حریت لیڈر یاسین ملک کی بغیر کسی قصور گرفتاری کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جے کے ایل ایف پر پابندی کو ناتسلیم کرتے ہوئے بھارت سرکار کو عندیہ دیتے ہیں کہ وہ کشمیر سے اپنی افواج باہر نکالے اور کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دے۔جے کے ایل ایف کےسینئر رہنما سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو باورکرایا جائے کہ اگر اس نے کشمیری عوام پر گھناؤنے مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو انہیں دنیا کہ ہر فورم پر انسانی حقوق کی پامالیوں کی جواب دینا ہوگا۔انھوں نے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو عندیہ دیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔سینئر رہنما مرزاشبیر جرال نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بےنقاب ہوچکا ہے۔عالمی قوتوں کو چاہیئے کہ وہ وادی میں جاری بھارتی افواج کی مداخلت اور جبرواستبداد کی داستانوں کو رکوانے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں۔مظاہرین نے آزاد کشمیر کے جھنڈے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین فلک شگاف نعروں کے ذریعے بھارتی ایمبسی برسلز اور یورپی عوام کو کشمیر کے جلتے حالات سے آگاہ کررہے تھےکہ کشمیر میں پیدا ہونے والی نئی نسل غلامی کے ساتھ ساتھ موت وحیات کی کشمکش سے دوچار ہیں۔ لہذا انکی زندگیوں کو مخفوظ بنانےاور طے میں قیام امن کی بحالی کے لیے عالمی برادری بھارت کو کشمیر کے اندر من مانیوں سے روکیں۔پروگرام میں بچوں نے نعرے بازی کے ذریعے کشمیری عوام سےیکجہتی کا اظہار کیا۔پروگرام میں جے کے ایل ایف کےممبران سمیت کشمیری تنظیموں کے نمائندگان سیاسی سماجی رہنما اور محتلف طبقہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی کی خاطر ہرسطح پر بھارتی جھوٹی جمہوریت کو بےنقاب کیا جائے گااور کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری وساری رہے گی۔

تازہ ترین