• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پر نجی بجلی کمپنیوں کا گردشی قرضہ9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (حنیف خالد)قوم پر نجی بجلی کمپنیوں کا گرشی قرضہ9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کراچی سندھ پشاور فاٹا بلوچستان پنجاب میں بجلی چوری کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ 6ارب ڈالر کا جرمانہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ریکوڈیک کیس میں آسٹریلوی کمپنی تیتھیان کی اپیل کے فیصلے میں حکومت پاکستان پر عائد کر دیا ہے اس کے علاوہ ڈیڑھ ارب ڈالر ترکش کمپنی کے کیس میں بھی پاکستان کو ادا کرنا پڑیں گے اس طرح غیر ملکی قرضوں کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت کو ساڑھے سولہ ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ پاکستان کے قانونی ماہرین اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس تیتھیان کمپنی کے حق میں دیئے گئے انٹرنیشنل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے میں مصروف ہیں دوسری طرف آسٹریلوی مائننگ کمپنی تیتھیان (TETHYAN) کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کی حکومت کے ساتھ چھ ارب ڈالر کی ادائیگی کا معاملہ وہ آئوٹ آف کورٹ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے کرنے کو تیار ہے مگر پاکستان فی الحال اپیل کا حق استعمال کرنے کی طرف جارہا ہے جو فیصلہ سنائے جانے کے ایک ماہ کے اندر کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین