• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈرانوائسنگ اور درآمدی اشیاء کے غلط اعدادو شماردینے پر کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے انڈرانوائسنگ اور درآمدی اشیاء کے غلط اعدادو شمار دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،کوئی بھی درآمدکنندہ یااس کا ایجنٹ ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے کاروباری برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف سمگلنگ اشیاء کی تجارت سے باز رہیں بلکہ درآمدی اشیاء کی انڈر انوائسنگ اور غلط اعدادوشمار دینے سے بھی گریز کریں ۔ کوئی بھی درآمد کنندہ یا اس کا ایجنٹ ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین