• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو امریکی نمائندگان کا دعوت نامہ

امریکی ایوان نمائندگان کی عالمی امور کمیٹی اور کانگریس کے 40 اراکین مشترکہ طور پر واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں 23 جولائی کو استقبالیہ دیں گے۔

دعوت نامے میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کی سیکورٹی اور استحکام کے لیے اہم ملک قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات اور خطے کے بارے میں عمران خان کے خیالات جاننے کا اچھا موقع ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان تین روزہ دورے پر 21 جولائی کو امریکا جائیں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گی۔

تازہ ترین