پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کی طرح کل بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔
سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے ہی مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکومت نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بلاک کرنا شروع کردیں۔
برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول کے ساتھ ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ کے لیے شوٹ کروائے گئے رومانوی مناظر اسکرین پر دیکھنے پر معیوب محسوس نہیں ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن نے ملاقات کی۔
پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق صورتِ حال پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حاجی غلام علی نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کر دیں۔
پنجاب میں خصوصی پولیو مہم کے سربراہ خضر افضال نے بتایا کہ پہلےدو روز میں47 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ، منگلا میں20 لاکھ 86 ہزار ایکڑ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر ) نے رپورٹ جاری کر دی۔