محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کی طرح کل بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعے کو درجۂ حرارت میں کمی آنے کی توقع ہے۔
جمعے کو مطلع جزوی ابرآلود اور درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔