• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ، منگلا ڈیم میں20 لاکھ 86 ہزار ایکڑ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

 واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔

دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 93 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک  ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 17 ہزار 200 اور اخراج 86 ہزار 500 کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر  پانی کی آمد 47 ہزار 200 اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 91 ہزار 100 کیوسک ہے۔

قومی خبریں سے مزید