• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر سرکاری ٹرانسپورٹ بحال کریں، امجد امین بوبی

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد افسر، جنرل سیکرٹری شفقت اقبال تبسم، نجیب اللہ، ریاست بھٹی، شمیم بھٹی، ظفراقبال بھٹی، حاجی عبدالحلیم، چوہدری محمد شریف و دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں عوام کی سہولت کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان کریں۔ ان رہنمائوں نے کہا آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمدروفت اور عام مسافروں کی سہولیات کی خاطر آزاد جموں کشمیر ٹرانسپورٹ سروس فوری چلائی جائے اور عوام کو پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے فرسودہ نظام سے نجات دلائی جائے۔ ان رہنمائوں نے کہا پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور بسوں، کوچز ، کوسٹر میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضرورت سے زائد مسافر بٹھاتےہیں۔ اس طرح یہ حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔ ضرورت سے زائد کرائے مسافروں سے لیتے ہیں۔ عوام کو فرسودہ ٹرانسپورٹ نظام سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔ ان رہنمائوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہولاڑ تا ضلع کوٹلی روڈ کو فوری پختہ کرنے کے اقدامات کرے۔ یہ روڈ ٹریفک کے قابل بنائی جائے۔ ان رہنمائوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ تا میرپور آزاد کشمیر مقامی فضائی سروس کیلئے گورنمنٹ پاکستان سے بات چیت کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح حضرات وہاں جاسکیں۔
تازہ ترین