• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سروسز کی موثر فراہمی یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم (ایم آر ٹی) کے لندن اور نواحی علاقوں میں وزٹس کا اہتمام کرتا ہے۔ اس ماہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم ہنسلو کا وزٹ کرکے وہاں کے ریذیڈنٹس کو سروسز فراہم کرے گی، جس کا شیڈول حسب ذیل ہے۔ 7جولائی اور28جولائی2019ء ہنسلو مسجد367ویلنگٹن روڈ سائوتھ ہنسلو ٹی ڈبلیو4,5ایچ یو، بوقت ایک بجے دوپہر سے تین بجے تک، نادرا سروسز کے لئے فیس اسٹرکٹچر، اسمارٹ نائیکوپ نارمل54پونڈ فیس ڈلیوری8ہفتوں میں ہوگی۔ اسمارٹ نائیکوپ ایگزیکٹو فیس82پونڈ ڈلیوری15دنوں میں ہوگی۔ ہائی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ ان کے علاوہ کوئی اور اضافی چارجز نہیں ہیں، کسی بھی سوال کے لئے فون نمبر02076649246پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین