• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم الٹے سیدھے انٹرویونہ دیتی توابوجیل بھائی مفرور نہ ہوتے ،فردوس عاشق

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر اعظم کی معا ون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے‘اس جماعت کا بیانیہ پنکچر ہوچکا‘بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں؟ اور کیا نہ کہیں،بیگم صفدر اعوان صاحبہ!بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں انہیں بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں‘مریم نوازنے اگر الٹے سیدھے انٹرویوز اوربیانات نہ دیے ہوتے تو آج ان کے ابوجیل اور بھائی مفرور نہ ہوتے۔جمعہ کو ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا مچارہے ہیں کہ سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں۔
تازہ ترین